رحیم یار خان: وزیراعظم نوازشریف نے رحیم یار خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اورحکام کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

رحیم یار خان کے علاقے چاچڑاں شریف میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے، امدادی ٹیمیں اچھا کام کر رہی ہیں تاہم اگر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا تو بڑا سیلاب آنے کا خدشہ ہے اس لئے متعلقہ محکموں کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں سیلاب بارش سے نہیں بلکہ گلیشئرز پگھلنے کی وجہ سے آیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہلے سے کشتیاں پہنچنی چاہیئے تھیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours