نئی دہلی: ہندوستان میں ایک طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی جگہ کتے کی تصویر لگادی گئی۔


ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شہر مدنا پور میں ایک طالب علم سومیا دیپ ماہتو نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے جب اپنا ایڈمٹ کارڈ ادارے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا تو وہاں اس کی تصویر کی جگہ کتے کی تصویر تھی۔


اس کے ساتھ سومیا دیپ ماہتو کے گھر کا پتا اور دیگر کوائف درج تھے۔


طالب علم متعلقہ ادارے میں شکایت درج کروائی لیکن پولیس نے الٹا طالب علم کو ہی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔


خیال رہے کہ ماہتو نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ گھر کا نظام چلانے کے لیے سائیکل کی دکان پر کام کرتا ہے، اس نے میٹرک میں ٪ 71.4 فیصد نمبر حاصل کیے تھے اور مزید تیکنیکی تعلیم لینے کے انسٹیٹیوٹ میں اپلائی کیا تھا۔


دوسری جانب مغربی بنگال ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر اجوال بسواس کا کہا تھا کہ اس معاملے کا ذمہ دار طالب علم خود ہے، اس نے حکومت کو بدنام کرنے کے لیے آن لائن فارم پر کتے کی تصویز لگائی۔


خیال رہے کہ طالب علم سومیا دیپ ماہتو کا تعلق ماؤ باغیوں کے سابقہ مضبوط گڑھ جیا پور سے ہے۔


اجوال بسواس نے مزید کہا کہ یہ کام غلط ارادے سے کیا گیا ہے کیونکہ ایک لاکھ 33 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہو رہے ہیں مگر ان میں سے کسی نے شکایت نہیں کی، اگر ماہتو نے یہ کام نہیں کیا تو یقیناََ اس انٹرنیٹ کیفے سے یہ کام کیا گیا ہے جہاں سے فارم بھر گیا تھا، لہذا اس کیفے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


البتہ امتحان لینے والے ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ماہتو اسی ایڈمٹ کارڈ پر 5 جولائی کو والے ٹیسٹ میں شریک ہو سکتا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours