پشاور: خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل ناصر خان درانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موثر انداز میں ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے صوبائی پولیس فورس پر تیراکی کا کورس لازمی قرار دے دیا۔

جمعرات کو یہاں پولیس کی عید ملن پارٹی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی درانی نے کہا کہ پولیس کو عوام کی مدد کیلئے ہر طرح سے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو تیراکی سکھانے کیلئے پاکستان نیوی سے درخواست کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے پولیس افسروں کو تیراکی نہ آنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں درانی نے کہا کہ سرحد پار افغانستان میں داعش کی موجودگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس دہشت گردوں کو ملنے والی غیر ملکی فنڈنگ روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours