ڈبلن: افغانستان نے پاپوانیوگنی کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کے پلےآف میچ میں پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستائیس رنزبنائے۔

جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نو روز منگل نے پینسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی افغانستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours