کشمیر میں مون سون بارشوں اور تودے گرنے سے گزشتہ پانچ دنوں میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔

کشمیر کے چار پہاڑی اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی اور تودوں کی وجہ سے لوگ پھنس گئے۔

ان اموات کے ساتھ رواں سال پاکستان میں سیلاب سے اب تک کم از کم 22 اموات ہو چکی ہیں۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے دور دراز پہاڑی مقامات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظہیر قریشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق اب تک نو ہلاکتوں، سات کے زخمی اور 47 مکانات تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ’پہاڑوں پر موجود دیہات سے معلومات نہیں مل پا رہیں‘۔

بدھ کو بلوچستان میں ایک پک اپ ٹرک بہہ جانے سے چار مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق، رواں سال اب تک چترال، پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ اور ژوب میں تین تین ہلاکتیں ہوئیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours