برطانیہ کے مشہور رائل اوپرا ہاؤس کے ایک تھیئٹر سٹیج شو نے پہلی رات میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔


’ولیم ٹیل‘ نامی اس پلے میں ریپ کا ایک برہنہ سین شامل ہے جس کو دیکھ کر سامعین سراپا احتجاج ہو گئے۔


اوپرا ہاؤس کی انتظامیہ نے ایک بیان میں اپنے سامعین کے جذبات مجروح کرنے پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔


اوپرا ہاؤس کے ڈائریکٹر کیسپر ہولٹن نے میڈیا کو بتایا کہ لوگو ں کو تکلیف پہنچانا ان کا مقصد نہیں تھا تاہم اٹالین کمپوزر روسینی کے اس اوپرا میں تشدد اور ریپ کے سین موجود ہیں۔


’اس سین کا مقصد جنگ کی حقیقت بیان کرنا ہے اور خاص طور پر یہ دکھانا کہ ایسے ادوار میں خواتین کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے۔‘


اس ڈرامے کو تھیئٹر کی دنیا کے ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


سنڈے ایکسپریس اخبار نے پلے کے برہنہ سین کو بے وجہ قرار دیا اور کہا کہ جنسی تشدد کو دکھانے کے بہتر طریقے ہو سکتے تھے۔


تاہم کچھ ناقدین نے سامعین پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پلے کے دوران ہوٹنگ کرنا اور ناپسندیدگی کا اظہار کرنا عدم برداشت پر مبنی رویہ ہے اور اس سے گلوکاروں کی شدید توہین ہوئی ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours