مکہ: حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 70 عازمین حج شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 70 عازمین شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ مکہ معظمہ میں طوفانی بارش کے باعث پیش آیا، حرم شریف میں نماز مغرب کے اوقات میں طوفانی بارش جاری تھی کہ اس دوران تعمیراتی کام کےدوران کرین گر گئی، حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے کرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے جب کہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر کو زخمیوں کی عیادت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دھر وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزرات میں ہنگامی کال سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس کے ذریعے معلومات کے لیے 8001166622 اور 042111725425 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے تاہم مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے باعث موصلاتی رابطوں میں تعطل ہے۔


Post A Comment:
0 comments so far,add yours