اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی صورتحال میں کشیدگی کے باعث لیگی رہنماؤں کو آصف زرداری کے بیان پر ردعمل سے روک دیا ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور آصف سعید کرمانی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہیں۔اسی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے لیگی رہنماؤں کو آصف زرداری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے روک دیا ، آصف کرمانی کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سیاسی ماحول میں کوئی بدمزگی نہیں چاہتے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours