راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور اور اندرونی وبیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی جب کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Post A Comment:
0 comments so far,add yours