واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تاحال ہندوستان کے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔


واشنگٹن کے ایک حالیہ دورے کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس ہندوستان کی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔


ترجمان جان کربی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'ایسی کسی ترسیل کا مجھے علم نہیں۔'


تاہم انہوں ہندوستان کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جس کے مطابق اس کے پاس پاکستان کے ہندوستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے ثبوت ہیں۔


انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات پرامن انداز میں حل کریں۔ 'ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ کم ہوجائے۔'


انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مسائل کے خاتمے کے لیے باہمی طور پر مل کر کام کریں۔


انہوں نے بتایا کہ 29 جون کو اپنے ایک دورے کے دوران ہندوستانی سیکرٹری سبرامنیم جے شنکر نے امریکی ڈپٹی سیکرٹری انٹونی بلنکن سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں ملاقات کی ۔


انہوں نے بتایا کہ جے شنکر نے امریکی نیشنل سیکیورٹی کی مشیر سوزن ای رائس سے بھی دو ہفتہ قبل وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس کے دوران وزیراعظم مودی اور صدر باراک اوباما کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours