عموماً خواتین کے لیے مشہور ہے کہ وہ اپنی اصل عمر بتانے سے گریز کرتی ہیں اور اگر کوئی کسی خاتون کی اصل عمر سب کو بتا دے تو پھر نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوتا ہے۔


یہی وجہ ہے کہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو بھی تھپڑ پڑنے کا خطرہ ہے کیوں کہ انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کی اصل عمر شیئر کردی ہے۔


اپنی والدہ لطیف فاطمہ کی 74 ویں سالگرہ پر شاہ رخ خان نے یکم جولائی کو ٹوئٹر پر ان کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، "آج وہ 74 سال کی ہوجائیں گی لیکن مجھے ان کی عمر یہاں بتانے پر تھپڑ پڑ سکتا ہے، آج بہت خوشی کا دن ہے"۔


بولی وڈ بادشاہ اکثر وبیشتر اپنی فیملی خاص کر اپنے بچوں ابرام، سہانا اور آریان کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں جبکہ گزشتہ فادرز ڈے پر انھوں نے اپنے والد تاج محمد، تینوں بچوں اور اپنی تصاویر پر مشتمل ایک کولاج اپنے فینز سے شیئر کیا تھا۔


شاہ رخ کی والدہ لطیف فاطمہ ایک سماجی کارکن تھیں جن کا 1991 میں انتقال ہوگیا تھا، کنگ خان اکثر و بیشتر اپنے والدین کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours