بنکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں مندر میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوؤں کے ایراوان مندر میں بری تعداد میں لوگ عبادت میں مصروف تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ نائب پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دھماکا بـڑا زوردار تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ابتدائی طور پر 12 افرد کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ جس سے انسانی اعضا دور دور تک بکھر گئے جبکہ قریب کھڑی موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ مندر کا اندرسے جائرہ لے رہا ہے جس کے بعد ہی ہلاک افراد کی تعداد کی تصدیق کی جا سکے گی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours