اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیربرائے ماحولیات سینیٹر مشاہداللہ خان کا استعفیٰ منظورکرلیا۔
سینیٹر مشاہداللہ خان نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو سے متعلق وضاحت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیا جسے منظورکرلیا گیا۔
واضح رہے کہ مشاہد اللہ خان نے اپنے متنازع انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ گزشتہ سال اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام سیاسی و عسکری قیادت کے خلاف سازش تیار کر رہے تھے۔


Post A Comment:
0 comments so far,add yours