اٹک: وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کا مقدمہ تھانہ رنگو میں درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ رنگو غلام شبیر کی مدعیت میں شہید وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کی دفعہ 16 بھی لگائی گئی ہے جب کہ اس کے علاوہ مقدمے میں ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعہ سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7، 427 ،436،324 اور302 بھی شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاٹک میں وزیرداخلہ پنجاب اپنے ڈیرے میں عوامی مسائل سن رہے تھے کہ خودکش حملہ آورنے خود کو وہاں دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں شجاع خانزادہ سمیت 18 افراد شہید ہوگئے تھے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours