خیبر ایجنسی: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ قبائل اورپاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت دشمن پسپا ہورہا ہے اور ہم دہشت گردوں کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں۔
خیبرایجنسی میں پشاور طورخم روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران صدر ممنون حسین نے کہا کہ یہ شاہراہ قبائلی علاقوں اورپاکستان کے حالات کی بہتری میں تاریخ سازکردارادا کرے گی، شاہراہ کی تکمیل اس امرکا واضح اعلان ہے کہ دشمن پسپا ہورہا ہے، اس شاہراہ کا افتتاح ایک نئے دورکا آغاز ہے، اس شاہراہ سے جہاں قبائلی عوام کو صحت و تعلیم جیسی سہولیات کے جدید مراکز تک پہنچنے میں آسانی ہوگی وہیں اس سے افغانستان پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فرنٹئیر ورکس آرگنائزین نے ایف ڈبلیو او نے فاٹا میں 680 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی ہیں، جس سے قبائلی عوام کو آمدورفت کے بہتر ذرائع میسر آئیں گے۔ پاک فوج نے بدامنی اورخوں ریزی کے سیلاب کے سامنے بند باندھا، مقامی قبائل اور پاک فوج کی ہی لازوال قربانیوں کے طفیل ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں۔


Post A Comment:
0 comments so far,add yours