آندھرا پردیش : بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں چوہوں کے کاٹنے سے دس روزہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ گنٹور شہر میں پیش آیا جہاں مقامی سرکاری ہسپتال کے آئی سی یو میں سترہ اگست کو پیدا ہونیوالا بچہ چوہوں کے کاٹنے سے ہلاک ہو گیا ، بچے کے چہرے اور جسم پر زخموں کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے انتظامیہ کو مطلع کرنے کے باوجود سٹاف بروقت نہیں پہنچا جس کی وجہ سے اسے نہیں بچایا جا سکا ۔ آندھرا پردیش کے وزیر صحت کے مطابق واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


Post A Comment:
0 comments so far,add yours