اسلام آباد: سپریم کورٹ 18ویں اور 21ویں آئینی ترامیم کے خلاف دائر متفرق درخواستوں پرمحفوظ کیا جانے والا فیصلہ کل سنائے گی۔

سپریم کورٹ نے18ویں اور21ویں آئینی ترامیم سے متعلق 35 درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 27 جون کو کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں فل کورٹ نے 18ویں اور 21ویں آئینی ترامیم کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت کی جس کا فیصلہ چیف جسٹس ناصرالملک نے خود تحریرکیا۔ سپریم کوٹ میں دائردرخواستوں میں فوجی عدالتوں کے قیام کے علاوہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 18ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری اور 21ویں ترمیم فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق تھی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours