اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کےاجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی امورسرتاج عزیز اور طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی وسیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا، اجلاس میں سانحہ اٹک پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔

اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام سے متعلق مشاہد اللہ خان کے انٹرویو سے پیدا ہونےوالی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نےکابینہ ممبران کوغیرذمہ دارانہ بیانات دینےسےروک دیا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours