راولپنڈی میں آئی ڈی پیز کے لیے ہونے والا امدادی میچ پاکستان آرمی الیون نے پاکستان الیون کو چھے وکٹوں سے ہرا دیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
پاکستانی قوم نے آزادی کے جشن میں اپنے آئی ڈی پیز بھائیوں کو یاد رکھا راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان الیون اور پاکستان آرمی الیون میں دس ، دس اوورز کا میچ ہوا جس کی آمدنی آئی ڈی پیز کی بحالی کے لیے رکھی گئی ۔ پاکستان الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں پر 103 رنز بنائے۔
پاکستان آرمی الیون نے آخری گیند پر چھکا لگا کر چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ کپتان شاہد آفریدی نے بیس گیندوں پر چوالیس رنز بنائے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ فاتح ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے لیے میچ کھیلنے پر خوش ہیں۔ شاہد آفریدی اور جاوید آفریدی کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا چیک بھی عطیہ کیا گیا ۔
پاکستان الیون کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی کے میچ کا حصہ بن کر خوشی ہوئی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں نوجوان نسل زیادہ محبت وطن ہے ۔ فاٹا کے آئی ڈی پیز کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔


Post A Comment:
0 comments so far,add yours