جاپان میں ہیگاشی یاما چڑیا گھر اور بوٹینیکل گارڈن میں شبانی نام کے گوریلا کو دیکھنے کے لیے رواں سال مارچ سے نوجوان خواتین بھیڑ زیادہ نظر آنے لگی ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جاپانی ثقافت میں کسی دیو پیکر کے لیے محبت جاگ اٹھی ہو۔
اس ہفتے مغربی میڈیا نے حساس اور بچوں کی شفقت کے ساتھ نگہداشت کرنے والے اس وحشی جانور کی جاپانی کہانی پر توجہ مرکوز کی۔
کہا جاتا ہے کہ شبانی کی حساس آنکھوں اور اس کی پرشکوہ خوبصورتی نے چڑیاگھر جانے والی نوجوان خواتین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
عام طور پر لوگ گوریلا کے شدت کے ساتھ سینہ پیٹنے کی جانب متوجہ ہوتے ہیں لیکن جاپانی خیالات کی پرواز کو کسی دوسری ہی چیز نے اس بار چھوا۔
چڑیا گھر جانے والوں نے مارچ کے مہینے سے سوشل میڈیا پر شبانی کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اس کے حسن کی تعریف تھی۔ اس کے بعد سے شبانی ملکی خبروں اور سوشل میڈیا میں مستقل طور پر نظر آنے لگا۔
اس کے بارے میں ایک لفظ ’ایکے مین‘ استعمال کیا گیا جو کہ حسین شخص کے لیے جاپانی میں مستعمل ہے۔ ’ایکے‘ کا جاپانی میں مطلب، ’کول‘، ’اچھا‘ ہوتا ہے جب کہ ’مین‘ انگریزی سے لیا گيا ہے جس کا مطلب مرد ہوتا ہے۔
لیکن جب چڑیا گھر کے منتظمین نے بتایا کہ شبانی دو بچوں کا قابل اعتماد باپ ہے تو پھر جاپانیوں نے اس کے لیے ’ایکومین‘ لفظ کا استعمال کیا۔ ’ایکو‘ جاپانی لفظ ’ایکو جی‘ کا مخفف ہے اور اس کا مطلب بچہ پالنا، پرورش پرداخت ہے۔
اس مناسبت سے سوشل میڈیا پر شبانی کا مقابلہ جاپان کے ٹاپ ماڈل ٹاکویا کیمورا سے کیا گیا جو دو بچوں کے والد ہیں۔ جاپان میں ملازمت پیشہ خاتون کے لیے کوئی اگر ایکے مین کے ساتھ ایکومین بھی ہو تو کیا کہنے۔
شبانی 18 سال قبل نیدرلینڈز میں پیدا ہوا تھا لیکن اسے سنہ 2007 میں تحفے ہیگاشیاما چڑیا گھر کو دیا گیا۔ انسانی عمر کی مناسبت سے اس کی عمر 40 سے کم ہے اور انسان یا لنگور کی یہ عمر انتہائی زرخیز تسلیم کی جاتی ہے۔
شبانی کے بارے میں مزید پسندیدگی کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی اہلیہ اس سے 24 سال بڑی ہے اور اس عمر میں بچے کو جنم دینا اپنے آپ میں حیرت انگیز ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس کے لیے جو الفاظ یا جو تعریفی اور توصیفی کلمات پوسٹ کیے جا رہے ہیں اس قسم کے الفاظ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی یا پھر جاپان کے اپنے ہیرو کین وٹانابے کے لیے کہے جاتے رہے ہیں۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours