امریکی وزیرخارجہ جان کیری ہفتے کے روز ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات میں مزید پیش رفت اور کسی حتمی جوہری معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ جمعے کے روز فریقین کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا تھا کہ اس سلسلے میں کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات موجود ہے۔ تاہم فریقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں متعدد اہم امور پر اختلافِ رائے اب بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کی بابت 30 جون کی ڈیڈلائن رکھی گئی تھی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours