بیلجئیم کے شہر انٹیراپ میں جاری ہاکی ورلڈ لیگ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی ہے۔


ہاکی ورلڈ لیگ کے پول اے کے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کوارٹر کے نویں منٹ میں ویٹن جیکب کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔


تاہم ان کی یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور چار منٹ بعد ہی محمد عرفان نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے میچ برابر کردیا۔


دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ تاہم اس کے بعد پاکستان پر آسٹریلیا کے یکے بعد دیگرے حملے شروع ہوئے۔


تیسرے کوارٹر اور چوتھے کوارٹر میں آسٹریلین ٹیم چھائی رہی۔


تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ڈینئیل بیل نے گول کرکے آسٹریلیا کو ایک بار پھر برتری دلادی جبکہ کوارٹر کے اختتام سے پہلے میتھیو سوان نے گول کر کے برتری کو 3-1 کردیا۔


چوتھے اور آخری کوارٹر میں آسٹریلین ٹیم کے تابڑ توڑ حملوں کا پاکستان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور آسٹریلیا نے مزید تین گول کرکے میچ ایک کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لیا۔


پاکستان اپنا اگلا میچ میں جمعہ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours