اگربھارت نے پاکستان کا پانی روکا توجارحیت تصور کیا جائے گا، کل جماعتی کانفرنس
محرم الحرام کا چاند نظرآگیا، یوم عاشور 12 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگا
پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، کئی بھارتی فوجی جہنم واصل
فاسٹ بولر محمد عامر 20 ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے
رائے ونڈ مارچ ضرورہوگا اگرروکنے کی کوشش کی تو شہر بند کردیں گے، عمران خان
بھارت کی ریاست اتر پردیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نجی پارٹی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پسند کا گانا نہ چلانے پر میوزک چلانے والے کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتر پردیش کے علاقے بریلی میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنے والے شخص برجیش سری واستو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس ہتھیار سے ڈی جے کو قتل کیا گیا وہ غیر قانونی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نجی پارٹی میں برجیش نے ڈی جے سے فلم بلٹ راجا کا گانا ’طمنچے پے ڈسکو‘ چلانے کا کہا۔
میوزک چلانے والا یعنی ڈی جے ارون ولمکی کو بریلی کی ایک کاروباری شخصیت نے اپنی نجی پارٹی میں میوزک چلانے کے لیے کہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولیاں چلانے والا مہمان میزبان کا رشتے دار ہے اور اس نے ڈانس فلور پر کئی ہوائی فائر کیے۔
واضح رہے کہ ’طمنچے پے ڈسکو‘ گانے کی ویڈیو میں ہیرو کو ڈسکو میں پستول لہراتے ہوئے ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours