سن 2018 میں روس میں ہونے والی عالمی فٹ بال چیمپین شپ کے بجٹ میں تیس ارب روبل یعنی چھپن کروڑ ڈالر کمی کر دی گئی ہے۔
متعلقہ ہدایت نامہ روس کی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی۔ یوں چیمپین شپ کا بجٹ کم ہو کر 631 ارب روبل یعنی بارہ ارب ڈالر ہو جائے گا۔ روس کے وزیر کھیل ویتالی متکو نے بتایا کہ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے فیفا کے ساتھ مشاورت کی گئی تھی، فیفا کو اعتراض نہیں۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ بجٹ میں کمی سے نئے سٹیڈیموں کی تعمیر پر اثر نہیں پڑے گا۔
یاد رہے کہ روس تاریخ میں پہلی بار عالمی فٹ بال چیمپین شپ کی میزبانی کرے گا، میچ چودہ جون تک پندرہ جولائی سن 2018 ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت ملک کے بارہ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours