ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں نے سخت مطالبات سامنے نہ رکھے، تو حتمی جوہری معاہدہ ممکن ہے۔ جواد ظریف نے یہ بات جوہری مذاکرات کے حتمی دور کے لیے ویانا پہنچنے پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدہ سب کے مفاد میں ہے، اس لیے عالمی طاقتوں کو بھی لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ جوہری معاہدے کے لیے 30 جون کی ڈیڈلائن مقرر ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیاروں کی تیاری چاہتا ہے، جب کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours