بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی نے زمبابوے کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے جس میں تقریباً تمام سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔


آئی پی ایل اور اس کے بعد بنگلہ دیش میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیٹسمین اجنکیا رہانے کو ٹیم انڈیا کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔


اس سیریز میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے جس کی دس جولائی سے ابتدا ہو رہی ہے۔


اس ٹور کے لیے بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، ٹیسٹ میچ کے کپتان وراٹ کوہلی اور سوریش رینا کے علاوہ آر ایشون، رویندر جڈیجا وغیرہ کو آرام دیا گیا ہے۔


ان کے علاوہ اوپنر شیکھر دھون اور روہت شرما کو بھی آرام دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ان کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش اور اس سے قبل آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا۔


آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کے سبب ہربھجن سنگھ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں واپسی کی تھی اور اب انھیں اس سیریز میں بھی جگہ ملی ہے۔


سیلیکشن کمیٹی کے چيئر مین سندیپ پاٹل نے ٹیم کا اعلان کیا۔
ٹیم اس طرح ہے:


اجنکیا رہانے (کپتان)، مرلی وجے، رائیڈو، منوج تیواری، کیدار جادھو، روبن اتھپا، منیش پانڈے، ہربھجن سنگھ، اکشر پٹیل، کرن، دھول کلکرنی، سٹوارٹ بنی، بھوونیشور کمار، موہت شرما، سندیپ شرما


اس کے علاوہ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف انڈیا اے ٹیم کا ابھی اعلان کیا ہے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours