بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں جاری عالمی ہاکی لیگ میں جمعے کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔
ایشیائی چیمپئن بھارت اور چیمپئينز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے درمیان ہونے والے اس میچ پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔
یہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے بعد پہلا موقع ہے کہ دونوں روایتی حریف مدِمقابل آئیں گے۔
بھارت عالمی ہاکی لیگ میں اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت چکا ہے۔
بھارت نے پہلے مقابلے میں فرانس کو دو کے مقابلے میں تین جبکہ دوسرے میچ میں پولینڈ کو تین صفر سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے بھی پولینڈ کے خلاف میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیتا تھا لیکن اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کے لیے 2016 میں ہونے والے ریو اولمپکس میں جگہ بنانے کا یہ آخری موقع ہے اور اس کے لیے اسے یہ میچ جیتنا نہایت ضروری ہے۔
دوسری طرف بھارت یہ میچ جیت کر سال کے آخر میں بھارت میں ہی ہونے والے ورلڈ لیگ فائنل مقابلوں میں جگہ بنانے کا خواہشمند ہے۔
بھارت پہلے ہی 2016 کے اولمپک کھیلوں میں ہاکی کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours