مشرقی فرانس میں ایک شدت پسند اسلامی گروہ کا پرچم اٹھائے ایک حملہ آور نے ایک گیس فیکٹری میں حملہ کر کے ایک شخص کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ مشتبہ حملہ آور اس فیکٹری میں داخل ہوا اور فیکٹری میں متعدد مقامات پر کم شدت کے دھماکے کیے۔ حکام کے مطابق اس فیکٹری میں سربریدہ لاش ملی ہے۔ یہ واقعہ فرانس میں طنزیہ جریدے شارلی ہیبدو پر دہشت گردانہ حملے کے چھ ماہ بعد کیا گیا ہے۔ جنوری میں دہشت گردی کے واقعات میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Post A Comment:
0 comments so far,add yours