پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف سپنر محمد حفیظ ایک بار پھر مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آ گئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے امپائرز پال رائفل اور رچرڈ النگورتھ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کے مشکوک ہونے کے بارے میں رپورٹ دی ہے۔

محمد حفیظ نے گال ٹیسٹ میں 20 اوورز کیے تھے اور دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ ایک سال کے عرصے میں دوسرا موقع ہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو قواعد وضوابط کے برخلاف قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل نومبر سنہ2014 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ میں ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اگر کسی بولر کے بولنگ ایکشن پر ایک سال کے عرصے میں دو مرتبہ اعتراض سامنےآ جائے تو اس پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

محمد حفیظ کو 21 روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری سے رابطہ کرنا ہوگا اور اگر اس تجزیے میں ان کا بولنگ ایکشن 15 ڈگری سے تجاوز پایا گیا تو وہ ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گذشتہ سال گال ہی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے قواعد وضوابط کے منافی ہونے کے بارے میں امپائرز نے رپورٹ کی تھی۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours