کراچی: پاکستان کی ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت کی توقع، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں تیزی، بجٹ میں پاورٹیرف میں سبسڈی کم ہونے کی وجہ سے آئی پی پیز اورآئل مارکیٹنگ کمپنیوں میں خریداری بڑھنے جیسے عوامل نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کی کاروباری سرگرمیوں پر جمعرات کو بھی مثبت اثرات مرتب کیے اور تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی34400 اور 34500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی جبکہ حصص کی مالیت میں مزید62 ارب78 کروڑ23 لاکھ88 ہزار801 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے پاوراور پٹرولیم سیکٹر کے حصص میں سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ مرکوز رہی، تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 270.86 پوائنٹس کے اضافے سے 34594.70 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 208.07 پوائنٹس کے اضافے سے 21884.06 اور کے ایم آئی30 انڈیکس531.19 پوائنٹس کے اضافے سے 58509.49 ہوگیا۔
کاروباری حجم بدھ کی نسبت14.65 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر38 کروڑ12 لاکھ57 ہزار 570 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار385 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 232 کے بھائو میں اضافہ، 136 کے داموں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours