گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو 7 نشستوں پر فتح ہوچکی ہے جب کہ 7 نشستوں پر برتری بھی حاصل ہے۔
 گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے اور اسے 7 نشستوں پر برتری بھی حاصل ہے جب کہ تحریک انصاف نے بھی ایک نشست جیت لی ہے اور اسے ایک پر برتری حاصل ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ایک نشست پر برتری حاصل ہے جب کہ مجلس وحدت المسلمین نے ایک نشست جیت لی ہے جب کہ ایک پر برتری حاصل ہے۔
گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے 17 سیاسی جماعتوں سمیت 268 امیدوار مد مقابل ہوئے جب کہ 7 اضلاع میں  1143 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے اور قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، وفاقی حکومت کی طرف سے فوج، رینجرز اورگلگت بلتستان اسکاوَٹس کے6ہزارسے زیادہ اہلکارسیکیورٹی پرتعینات کیے گئے، پاک آرمی کے 8 یونٹس کے جوانوں کو تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا جب کہ ضلع گلگت میں دفعہ144 نافذ تھی اورعوامی اجتماعات، ریلیوں، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نعرے بازی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پرمکمل پابندی عائد  تھی۔
پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے تھے جب کہ امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے 112 سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours