یوں تو مختلف لوگ اپنی سوچ،  فکر اور فطرت کے مطابق رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں اورلباس پہننے سے لے کر گھر کے کلر تک اس کی جھلک واضح نظر آتی ہے تاہم کچھ رنگ سب ہی کو پسند ہوتے ہیں جو ایک تحقیق میں بھی ثابت ہوا ہے کہ دنیا بھر میں پسندیدہ ترین رنگ نیلا ہے جسے تقریباً ہر شخص پسند کرتا ہے۔
برطانوی سماجی تنظیم کے تحت دنیا کے کئی ممالک میں رنگوں کی پسندیدگی پر سروے کیا گیا جن میں برطانیہ، جرمنی، امریکا، آسٹریلیا، چین، ہانگ کانگ، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ سروے نتائج کے مطابق برطانیہ میں نیلے رنگ کو پسندیدہ قرار دینے والے لوگوں کی تعداد دینا میں سب سے زیادہ ہے جہاں 33 فیصد لوگوں کا پسندیدہ ترین رنگ نیلا ہے جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نیلے رنگ کو پہلا انتخاب قرار دیا گیا۔
سروے کے مطابق نیلے رنگ کو پسند کرنے کا تناسب مردوں اور عورتوں میں مختلف ہے، امریکا اور برطانیہ میں 40 فیصد مرد جب کہ 27 فیصد خواتین نیلے رنگ کو پسندیدہ قرار دیتے ہیں۔ سروے ٹیم کا کہنا ہے کہ سروے کے دوران خواتین کے نیلے رنگ کو زیادہ پسند کرنے نے اس سوچ کی بھی نفی کردی کہ گلابی رنگ خواتین کا رنگ ہے کیونکہ لوگ نیلے رنگ کو ہی زیادہ کیوں پسند کرتے ہیں۔ سروے پر وضاحت کرتے ہوئے ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ نیلا رنگ اخلاص،اعتماد اور امن کی علامت ہے اس لیے لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
دنیا کے کچھ ممالک میں لوگ دیگر رنگوں کو اپنی ثقافت یا روایات کے مطابق اہمیت دیتے ہیں مثلاً چین میں لوگ سبز، لال، پیلے، سفید اور کالے رنگ کو اس لیے اہمیت دیتے ہیں کہ ان کی ثقافت میں ان رنگوں کو لکڑی، آگ، زمین، دھات اور پانی سے تشبیہ دی جاتی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے باوجود بھی وہاں ایک چوتھائی لوگ نیلے رنگ کو ہی پسند کرتے ہیں۔
تھائی لینڈ میں گلابی رنگ کو ترجیح دینے کا راز یہ ہے کہ جب 2007 میں تھائی بادشاہ صحت یاب ہو کر اسپتال سے باہر آئے تو انہوں نے گلابی رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی تھی جس کے بعد تھای لینڈ میں گلابی رنگ کے لباس اور اشیا کی مانگ بڑھ گئی تاہم اس کے باوجود وہاں کے لوگوں کا پسندیدہ رنگ بھی نیلا ہے۔
دنیا بھر کے قومی پرچم کے رنگوں میں بھی نیلے رنگ کی حکمرانی قائم ہے اور اسی لیے 53 فیصدر پرچم نیلا رنگ لیے ہوئے ہیں جب کہ کمپنیاں اپنی پہچان میں بھی نیلے رنگ کا استعمال کرتی ہیں۔
دنیا کے مختلف ممالک میں منفرد معنی: یونانی لوگوں کا ماننا ہے کہ نیلا رنگ شیطان کی آنکھ کو بند کردیتا ہے، برطانوی لوگوں کے نزدیک اگر کوئی کہے کہ نیلا محسوس کرو تو مطلب تمہارا کوئی ثانی نہیں جب کہ جرمن ٹو بی بلیو کا مطلب ہے کہ خوب پیو۔ جنوبی کوریا میں گہرا نیلا رنگ غم کی علامت سمجھا جاتا ہے جب کہ ہندووں کا ماننا ہے کہ دیوتا کرشنا کی جلد نیلے رنگ کی تھی۔ چین میں گہرا نیلا رنگ گہرائی کی علامت سمجھا جاتا ہے جب کہ بیلجیم میں بے بی لڑکی کی پہچان کے لیے نیلا جب کہ لڑکے کے لیے گلابی رنگ استعمال کرتے ہیں، اسپین اور اٹلی میں پرکشش شہزادی بلیو پرنس کہلاتی ہے۔

مختلف نیلے رنگ:

چمکتا نیلا رنگ: چمکتا نیلا رنگ صفائی، مضبوطی، ٹھنڈک کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ان خوبیوں کو سمندر کے پانی سے نکالا گیا ہے۔
آسمانی نیلا رنگ: یہ رنگ امن، سکون و اطمینان، روحانی اورکائنات کی لازوالی کی علامت ہے اس کے علاوہ دیگر نیلے رنگ اعتماد، وفاداری، صفائی اور سمجھ کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours