قازقستان: خلا میں 200 دن گزارنے کے بعد 3 خلا باز عالمی خلائی اسٹیشن سے بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔
ناسا کے مطابق ایک اطالوی خاتون خلاباز سامانتھا کرسٹو فورٹی سمیت تینوں خلا بازکچھ تاخیر کے ساتھ  200 دن گزار کرسوئز خلائی جہاز سے قازقستان کی زمین پر بحفاظت پہنچ گئے ہیں جب کہ پہلی کوشش کے آغاز میں ہی ان کا سپلائی خلائی جہاز تباہ ہوگیا تھا۔ ناسا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تینوں خلا بازوں نے خلا میں اپنے 200 دن کے قیام کے دوران 8 کروڑ 40 لاکھ میل کا سفر طے کیا۔
عالمی خلائی اسٹیشن کے ان تینوں خلا بازوں کے کمانڈر ٹیری ورٹز تھے جب کہ ان کے ساتھ اینٹن شکاپ لاروف اور خاتون خلا باز مس کرسٹو فوریٹی کریو ممبر کے طور پر ان کے شریک سفر تھے جنہوں نے اپنے قیام کے دوران سائنسی تحقیق سے متعلق کئی قیمتی معلومات حاصل کیں ہیں۔ خاتون خلا باز کرسٹوفوریٹی نے 194 دن خلا میں رہ کرکسی خاتون کا زیادہ دن خلا میں رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
واضح رہے کہ تینوں خلا بازوں کو ایک ماہ قبل زمین پر واپس اتر جانا تھا تاہم زمین میں دوبارہ داخل ہونے کے دوران سپلائی اسپیس شپ کے کنٹرول سے باہر ہوجانے کے باعث انہیں اپنا سفر ملتوی کرنا پڑا۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours