اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے پوری قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر کے اسے بی تھری (B-3) درجے میں شمار کر لیا جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ معاشی اشاروں اور عدم استحکام کی وجہ سے 13جولائی2012 کوموڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری سے کم کر کے سی اے اے ون کر دی تھی۔ آج پاکستان کے میکرو اکنامک استحکام کی بدولت موڈیز نے ایک بار پھر پاکستان کی ریٹنگ بی تھری کر دی۔
عالمی بینک و ایشیائی ترقیاتی بینک کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے فراہم کردہ قرضوں بارے جائزہ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کر نے پر عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور جائیکا کے شکر گزار ہیں۔ اجلاس میں عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے شرکت کی۔ پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بجٹ خسارے میں کمی لانے میں کامیاب ہوئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر تک 17ارب ڈالر سے 19ارب ڈالر تک پہنچائے جائیں گے۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours