اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بنگلادیش میں بیان بھارتی منفی رویئے کا عکاس ہے اس لئے عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کے اعتراف کا نوٹس لے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بنگلادیش میں بیان پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران نہ صرف سانحہ 71 میں ملوث تھے بلکہ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی بھی کی اور بھارتی حکمران دوسری ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت قابل فخر سمجھتے ہیں اس لئے عالمی برادری مشرقی پاکستان میں بھارتی مداخلت کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن انداز میں بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو پریشانی قراردینا بدقسمتی ہے، انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے دونوں ممالک نے مشترکہ جدوجہد کی تھی۔
دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ نریندر مودی نے بنگلادیش میں بیان دے کر پاک بنگلا تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ کوشش ناکام رہے گی کیوں کہ پاکستان اور بنگلادیش کے عوام مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں خراب کرنے کےلئے بھارتی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours