چین میں ایک اداکارہ پر اس الزام میں مقدمہ دائر کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے ٹیلی ویژن سے ایک شخص کو انتہائی شدت سے گھور کر دیکھا۔
شنگھائی میں ایک شخص نے ژاؤ وی نامی اداکارہ کو ٹی وی پر آنے والی سیریز ’ٹائیگر موم‘ میں دیکھنے کے بعد یہ شکایت درج کرائی۔
چین میں نئے قانون کے سبب عدالتوں کے لیے اس طرح کے بے بنیاد مقدموں کو مسترد کرنا مشکل ہو گیا ہے، جس کے سبب اس طرح کی مقدموں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ قانون یکم مئی سے نافذ ہوا ہے جس کے بعد ایسے مقدمات کی تعداد میں 29 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
عدالت کے افسران نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا کہ آیا یہ مقدمہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔
اس شخص کا الزام ہے کہ ژاؤ کے گھورنے کے سبب انھیں روحانی نقصان ہوا ہے
ٹی وی سیریز میں ژاؤ ایک ایسی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنی بیٹی کی تعلیم کے لیے اس پر شدید دباؤ ڈالتی رہتی ہیں جبکہ بچی کا باپ اسے مزید آزادی دینے کے حق میں ہے۔
ژاؤ چین کی سب سے کامیاب اور دولت مند فلم سٹار ہیں۔
انھوں نے 2013 میں اپنی پہلی فلم ’سو ینگ‘ ڈائریکٹ کی تھی اور وہ اب تک سات میوزک البم بھی ریلیز کر چکی ہیں۔
ایک روزنامے کے مطابق اس شخص کا الزام ہے کہ ژاؤ کے گھورنے کے سبب انھیں روحانی نقصان ہوا ہے۔
چین کی سپریم کورٹ کے ایک افسر گیان وین کا کہنا ہے یہ مقدمہ اس بات کی ایک عمدہ مثال ہے کہ شہری کیس درج کرنے کے اپنے حق کا کس طرح غلط استعمال کرتے ہیں۔
Share To:

S Farooq

Post A Comment:

0 comments so far,add yours