بھارتی وزیر راجيہ وردھن سنگھ راٹھور نے کہا ہے کہ برمی سرحد کے اندر بھارتی فوج کی کارروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں۔
بھارتی فوج نے منگل کو برما کی سرحد کے اندر داخل ہو کر شدت پسندوں کے دو کیمپ تباہ کیے ہیں۔
مرکزی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجيہ وردھن سنگھ کا کہنا ہے کہ سرحد پار یہ کارروائی کرنے کا فیصلہ ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کیا تھا اور بھارت اپنی منتخب جگہ اور وقت پر کارروائی کرے گا۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات چیت کے دوران اس سوال پر کہ کیا بھارت پاکستان میں بھی ایسی کارروائی کر سکتا ہے؟ راٹھور نے کہا: ’یہ پاکستان سمیت تمام ممالک اور تنظیموں کے لیے ایک پیغام ہے جو ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دیتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے اس کی کوئی دوسری شناخت نہیں ہوتی۔ ہم جب چاہیں گے تب کارروائی کریں گے
راٹھور خود بھارتی فوج میں کرنل رہ چکے ہیں۔ انھوں نے اخبار سے کہا: ’ہم بھارت پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم ہمیشہ پہل کریں گے، چاہے دوستی کے لیے یا جارحانہ کارروائی کے لیے۔ ہم اپنی منتخب جگہ اور وقت پر کارروائی کریں گے۔‘
فوج کی کارروائی کے بعد راٹھور نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’بھارتی فوج نے شدت پسندوں کے دل پر حملہ کیا ہے۔ ملک کے دشمنوں کو کرارا جواب۔‘
Post A Comment:
0 comments so far,add yours