ممبئی کی ہائی کورٹ نے جانوروں کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے گروپوں کی طرف سے درج کی جانے والی ایک اپیل کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے تفریح کی خاطر گھوڑوں کو بطور بگھی استعمال کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
ایک سال کے اندر اندر ممبئی کی سڑکوں پر رنگ برنگے مزین گھوڑوں کی سواری بالکل نظر نہیں آئے گی۔ اس سلسلے میں ممبئی ہائی کورٹ نے اپنا حکم جاری کر دیا ہے جس میں بگھیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اس کاروبار کو سمیٹتے ہوئے سڑکوں پر بطور سواری گھوڑوں کے استعمال کا کاروبار بند کریں۔
ممبئی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ،’’ عدالت تفریح کے طور پر سواری کے لیے گھوڑوں کے استعمال کو مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیتی ہے‘‘۔ عدالت نے ممبئی کی شہری حکومت کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر اندر گھوڑی کی ہر طرح کی سواری کو مکمل طور پر ختم کرے اور شہر میں پائے جانے والے تمام اصطبل بند کروا دیے جائیں عدالتی حکم کے مطابق مقامی انتظامی اس بزس سے منسلک قریب اُن 700 لوگوں کو کوئی متبادل ذریعہٴ معاش فراہم کرنے کی ایک عملی اسکیم تیار کرے گی۔
ممبئی کی ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے برطانوی نو آبادیاتی دور سے چلی آ رہی وہ پرانی روایت ختم ہو جائے گی جو ملکہ وکٹوریہ کے دور کی یاد دلاتی ہے۔ اُن کے دور میں چاندی کے رنگ کی بغیر چھت کی بگھیاں یا اُوپن کیرج ممبئی کی سڑکوں کی زینت ہوا کرتی تھیں۔ یہ روایت اب تک قائم رہی اور اب بھی ممبئی کی چند اہم سڑکوں اور علاقوں میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے یہ رنگ برنگی بگھیاں غیر معمولی کشش رکھتی ہیں۔
کسی زمانے میں یہ بگھیاں ممبئی کے ثروت مند طبقے کے زیر استعمال ٹرانسپورٹ کی حیثیت رکھتی تھیں تاہم اب یہ زیادہ تر غیر ملکی سیاحوں کی تفریح کا ذریعہ ہیں۔ یہ زیادہ تر ممُبئی کے لگژری تاج محل پیلیس ہوٹل کے باہر اور گیٹ وے آف انڈیا کے سامنے نظر آتی ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں بھی رومانوی منظر کی عکاسی کے دوران بھی یہ بگھیاں نظر آتی ہیں۔
ان رنگا رنگ بگھیوں کے استعمال کے خلاف آواز اُٹھائی۔ PETA نامی ایک سماجی تنظیم نے جس کا کام جانوروں کے تحفظ و بقا کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کی معاونت سے جانوروں اورر پرندوں کی ایک اور فلاحی تنظیم نے بغیر لائسنسوں کے قائم اصطبل کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے کو ممبئی کی ہائی کورٹ تک پہنچا دیا۔
پیپل فار ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیملز نے الزام عائد کیا ہے کہ بگھیوں میں استعمال ہونے والے گھوڑے خوراک کی کمی اور بے آرامی کا شکار نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اصطبل بھی ہیں اور وہ گندگی و غلاظت میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے PETA کے اہلکاروں نے کہا ممبئی کی وکٹوریہ انڈسٹری ظالم اور خطرناک ہے
Post A Comment:
0 comments so far,add yours